پورٹ قاسم کی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو ویسل لنگر انداز

Largest Cargo vessel at Port Qasim, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پورٹ قاسم کی تاریخ میں پہلی بار 355 میٹر طویل کارگو ویسل لنگر انداز ہوگیا۔ 

 پورٹ قاسم کی تاریخ کا سب سے بڑا کارگو جہاز کنٹینر ویسل شپ ڈی پی ورلڈ نجی کمپنی کے ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔   پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق ویسل کنٹینرز شپ سے سامان کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے ،ملک بھر سے امپورٹرز کی ڈیلوری لے کر ویسل کنٹینرز شپ آج کراچی پہنچ گیا تھا، سنگاپورین لی ہاروی ویسل شپ سعودی عرب کے شہر جدہ سے آج پورٹ قاسم پہنچا۔

 پورٹ قاسم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کنٹینر ویسل سامان منتقلی کے بعد مزید ڈیلوری کیلئے کل بھارت روانہ ہوجائے گا ،کنٹینر ویسل جدہ سے کراچی 2 دن سفر طے کرکے پہنچا ہے۔