آئل اینڈ گیس کارپوریشن نے تاریخ کے بلند ترین خالص منافع کا اعلان کر دیا

OGDCL, Highest level of Dividend, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :  او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2022-23 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا  جن کے مطابق کمپنی نے اس سال اپنی تاریخ میں خالص منافع کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے.

 او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2022-23میں کمپنی کی  تاریخ کا بلند ترین 224ارب روپے خالص منافع کا اعلان کر دیا ہے ۔

 او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ  او جی ڈی سی ایل کا مالی سال 2023 میں8.55 روپے کیش ڈیویڈنڈ دے رہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2023 میں 159ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔ 
 او جی ڈی سی ایل 149فیصد تاریخی بلند ترین ریزرو ریپلیسمنٹ ریشو(Reserves Replacement Ratio) حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے.