فیس بک پرتحائف کا جھانسہ دے کر  ٹھگنے والا غیر ملکی گروہ پکڑا گیا

Fake, Fraud, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: سائبر کرائم سرکل اسلام آباد  نے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سے 4  کا تعلق نائیجریا سے ہے۔

گرفتار ملزمان کے نام ایڈی ازوبکے، ڈوناٹس چیبیکئو، جیوفرے اموبی، اونیوبسی انتھونی اور محمد تسلیم معلوم ہوئے ہیں۔ ملزمان کو شمس کالونی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان فیس بک کے ذریعے تحائف دینے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے ہتھیاتے تھے۔

ملزمان خود کو  کسی بیرونی ملک میں مقیم خاتون شہری ظاہر کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

ملزمان تحائف کا لالچ دے کر رابطہ کرتے اور کسٹم، ڈلیوری چارجز کے نام پر پیسے بٹورتے تھے۔

ملزمان نے ایک شکایت کنندہ سے 13 لاکھ روپے سے زائد پیسے ہتھیائے۔ملزمان نے مذکورہ رقم مختلف بینک اکاونٹس میں منگوائی۔ملزمان تحائف کی وصولی کے لئے مزید رقم کا تقاضہ بھی کر رہے تھے۔ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ  کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔