ایشین گیمزہاکی،پاکستان نے ازبکستان کو 18 گول سے شکست دے دی

ایشین گیمزہاکی،پاکستان نے ازبکستان کو 18 گول سے شکست دے دی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان نے ازبکستان کو 18 گول سے ہرا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے اپنے پول کے تیسرے میچ میں ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 18 گول سے شکست دے دی، پاکستان ہاکی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی گرفت بنالی تھی اور پے در پے گول اسکور کیے۔

 پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے خلاف میچ میں ارباز احمد نے 5، رانا وحید اور افراز نے 3، 3، عمر بھٹہ اور عبدالرحمٰن نے 2، 2 جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے 1، 1 گول اسکور کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم 3 میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تاحال پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت 2 میچز کے بعد دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلا دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔