(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر مزید 1.05 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 287.70 کا ہو گیا۔
ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی سے روپے کی قدر مستحکم ہو گئی ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287 روپے 70 پیسے ہو گئی،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 99 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 464 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔