(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایڈووکیٹ عرفان قادر کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔
عرفان قادر کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ اسحاق ڈار اور عرفان قادر کی تقرریوں کے بعد کابینہ کا حجم 74 رکنی ہوگیا۔ وزیراعظم کی کابینہ میں 35 وفاقی وزرا،7 وزرائےمملکت 4 مشیر، 28 معاونین خصوصی ہیں.مفتاح اسماعیل بغیر وزارت کے وفاقی وزیر برقرار ہیں۔
https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-09-28/news-1664376038-7193.jpg