(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے عربی میں تہنیتی پیغام جاری کیا ۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بیٹے اور ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کردیا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
بمناسبة تعيينه رئيساً لمجلس وزراء المملكة العربية السعودية، أبارك لأخي ولي العهد الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود، وأدعو لسموه بالتوفيق والسداد وللمملكة العربية السعودية الشقيقة بمزيد من التقدم والازدهار في ظل قيادة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود. pic.twitter.com/QJDzC9sVw6
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 28, 2022
شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم پاکستان نے محمد بن سلمان کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔