ماورا حسین کا سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

Mawra Hocane (Hussain)
کیپشن: Mawra Hocane
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی کچھ انوکھے انداز میں بہت سارے جامنی غبارے،گلاب کے پھول اور ڈارک چاکلیٹ  کیک۔
ماورا حسین اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں ان رہتی ہیں۔ بات ہو فلم صنم تیری قسم میں اداکاری کی یا عام زندگی کی۔ ان کا اسٹائل ذرا ہٹ کے ہے۔ اس دفعہ اپنی سالگرہ بھی انہوں نے الگ طریقے سے منائی ہے۔ سالگرہ پر انہوں نے ایک ریشم کا نائٹ گاؤن پہنا جس کے پیچھے 29  اور ایک تاج کڑھا ہوا تھا۔

اپنی سالگرہ انہوں نے رات بارہ بجے اپنے ہی گھر میں اکیلے منائی۔ تاہم سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کئے جانے کے بعد انہیں ان کے دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے وش کئے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ان کی والدہ نے بھی ان کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرکے انہیں بے شمار دعاؤں سے نوازا۔

ماورا حسین نے اپنے بہن بھائیوں اوروالدین کے ساتھ بھی اپنی تصویر شیئر کی۔