ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بتانا مرشد آئے تھے" عثمان مرزا کی میڈیا کو دھمکی

Even after being jailed, the attitude of Usman Mirza, the main accused in the Islamabad couple's torture and harassment case, did not change.
کیپشن: Usman Mirza
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جیل کی ہوا کھانے کے بعد بھی اسلام آباد جوڑا تشدد و ہراساں کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کےاکڑ نہ ٹوٹی۔

عدالت میں پیشی کے لیے آنے والے عثمان مرزا کا مزاج  آج  بھی اوباشوں والا ہی ہے، عدالت آمد پر میڈیا والوں کو دیکھ کرکہا کہ ’مرشد آئے تھے، سب کو بتانا مرشد آئے تھے۔‘

 اسلام آباد کی عدالت میں  ای الیون میں جوڑے کو ہراساں اور تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جب کہ گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کردی گئی اور آئندہ سماعت پر وکالت نامہ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر