دوست اس کو بھی ہرا دو۔۔ ٹنڈولکر کی انضی کیلئے نیک خواہشات

Sachin Tendulkar wishes Inzamam ul Haq
کیپشن: Inzamam / Tendulkar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا انضمام الحق کے حوالے سے ٹویٹ،  بھارتی اسٹار کر کٹر ٹنڈو لکر کی طرف سے انضمام الحق کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت ناسازی کا سن کر لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا کہ ' آپ جس طرح فیلڈ میں متحرک رہتے تھے ویسے ہی آپ بیماری کو شکست دیں گے، مجھے امید ہے کہ آپ جلد اس مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے۔'

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992 کے ہیرو انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے،  ان کی دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا، ذرائع کے مطابق انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے عمر ہسپتال میں زیر علاج ہیں،  ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے اینجیو پلاسٹی کرکے انضمام الحق کے دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا۔

 سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت اب بہتر ہے، انہوں نے اپنے پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer