2سال بعدپولیس اہلکاروں کی سنی گئی

2سال بعدپولیس اہلکاروں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)  رواں مالی سال 50کروڑ سے زائد کی 2لاکھ بہترہزارسے زائد وردی خریدی جائے گی جبکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے ساڑھے بارہ ہزاروردی خریدی جائے گی۔سب سے کم ریٹ دینے والی کمپنی کووردیوں کی خریداری کے لئے کنٹریکٹ جاری کردیا گیا۔

2سال بعد رواں مالی سال پنجاب میں پولیس کووردی تیارکرواکردےدی جائے گی۔ پنجاب پولیس کے جوانوں کےلئے2لاکھ72ہزاراولیوگرین وردیوں کیلئےفنانشل بڈکھول دی گئی ہےجس کو ارشد ٹیکسٹائل نےسب سے کم ریٹ دے کرکنٹریکٹ اپنےنام کیاہے۔

کنٹریکٹ کے مطابق پولیس کی ایک وردی2ہزار12روپےمیں بنےگی فنانشل بڈ میں4کمپنیوں نےحصہ لیاتھا۔ 2016میں وردی کا رنگ تبدیل کرنےکےبعداب تک صرف 2 مرتبہ اولیوگرین یونیفارم خریدی گئی جبکہ گزشتہ2مالی سالوں میں مختلف وجوہات کی بناپریونیفارم نہیں خریدی جاسکی مالی سالدوہزارسولہ سترہ میں 2ہزارکی ایک وردی جبکہ مالی سالی دوہزارسترہ اٹھارہ میں 17سوپچانوے روپےمیں ایک وردی کی خریداری کی گئی۔

رواں سال پولیس کی وردی کا رنگ یہی رہےگاجبکہ وردی کا فیبرک ٹول سےرپس ٹاپ کی تیارکروائی جائےگی۔اکتوبرمیں کنٹریکٹ جیتنےوالی کمپنی سیمپلزجمع کروائےگی جس کو ٹیکنیکل کمیٹی اورلیب کی منظوری کے بعد وردی کی تیاری شروع ہوگی جبکہ ایس پی یوکیلئےبھی ساڑھے12ہزاروردیاں خریدی جائیں گی ایک وردی2ہزار94روپےمیں بنےگی۔
ارشدٹیکسٹائل نےایس پی یوکی وردی کیلئے2094ریٹ دے کرکنٹریکٹ نام کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer