سوشل میڈیا سٹار نمرہ دوران شو کیوں رونےلگیں؟ وجہ سامنے آگئی

سوشل میڈیا سٹار نمرہ دوران شو کیوں رونےلگیں؟ وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی نمرہ علی دوران شو  زارو قطار رونے لگی،یوٹیوب پر نمرہ کے خلاف نازیبا اور جعلی ویڈیوز سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ان جعلی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر وہ پریشان ہیں، یوٹیوب پر لوگوں کے چہرے پر خوشی لانے کی کوشش کررہی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سٹارنمرہ علی ایک شو کے دوران میزبان کو انٹرویو دیتے زاروقطار رونے لگیں، میزبان نے سوشل  میڈیا صارفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اگر کوئی مشہور ہورہا ہے تو اس سے حسد کیوں کرتے، ہم لوگ کدھر جارہے ہیں، سٹارنمرہ علی نے کہا کہ ان کے کردار پر تنقید کرنے والی یہ جعلی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر وہ پریشان ہو گئیں۔ نمرہ نے ذکر کیا کہ وہ صرف چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے ، لیکن کچھ لوگوں نے اس پر تنازعہ شروع کردیا۔

  نمرہ علی سٹی42 کے ایک پروگرام میں نمودار ہونے کے بعد شہرت کی طرف راغب ہوگئی اور اس کے قدرتی اور سنجیدہ انداز اور جوش و خروش نے

سٹار کو سوشل  میڈیا پر مقبول بنادیا،اپنی مزاحیہ باتوں اور دوسروں چہروں پر مسکراہٹ ، خوشی  کی فضاء کو قائم کرنے کی جستجو میں نمرہ علی نے سوشل میڈیا کا رخ کیا تاکہ پریشان لوگوں اپنی باتوں اور منفرد انداز اپناتے ہوئے خوش کرسکے۔سٹی نیوز نیٹ ورک کے ایک پروگرام میں نمرہ کا کہناتھا کہ میں ہمیشہ ٹیلی ویژن پر نظر آنا چاہتی تھی اور میری یہ خواہش اب پوری ہوچکی۔


 
 


 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer