ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، باجوہ گرفتار ہوتا‘‘

’’ ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، باجوہ گرفتار ہوتا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف ،عمر اسلم ،علی اکبر :اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر سیاسی رہنمائوں کا ردعمل سامنے آیا ہے،سیاسی رہنمائوں نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیب نیازی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

مریم نواز نے  ٹویٹ کیا ہے کہ اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں، شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔
 
 

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ  شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیب نے شہبازشریف کو بےنامی درخواست پر گرفتار کیا، شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیاگیا۔آج بھی شہبازشریف پر نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا،ہم عدالت کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں،ہمیں گرفتاری سے ڈر یا خوف نہیں ،ہم گھبرانے والے نہیں کیونکہ ہمارا قائد نوازشریف ہیں،شہزاد اکبر نے کچھ روز قبل شہبازشریف کی گرفتار کاعندیہ دے دیاتھا۔

 
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ جو کرپٹ ہیں، نااہل ہیں ان سے فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں لیتا،عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، ن لیگ نے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ایک ایک پیسہ پاکستان پر لگایا،شہبازشریف اور نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت دی، ان روشنیوں، منصوبوں کو گرفتار کرنے کی کوشش ہے جو ن لیگ نے لگائے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer