ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل واوڈا نے طلال چودھری کیلئے گانا پیش کر دیا

فیصل واوڈا نے طلال چودھری کیلئے گانا پیش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے طلال چودھری کے لیے ایک گانا پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں ایک زخمی شخص کی حالت دکھائی گئی تھی جس پر ایک گانا بھی لگا ہوا تھا۔ فیصل واوڈا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ نیک خواشہات اور جلد صحت یابی کے ساتھ یہ طلال چودھری کے لیے۔

خیال رہے کہ 24 ستمبر کی رات طلال چودھری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، طلال چودھری کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے اور وہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔

 دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری پر تشدد کے واقعہ کے بعد  تحقیقات کے لئے پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔اے ایس پی پیپلزکالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوں گے، لیگی ایم این اے عائشہ رجب نے بھی اس حوالے سے اہم ٹویٹ کیا۔ان کا کہناتھا کہ آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer