اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح

اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح کردیا گیا، ڈائیگناسٹک سنٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں چیف آف ایئر سٹاف نشان امتیاز ملٹری مجاہد انور خان کے ہمراہ کیا۔

پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بیس کمانڈر لاہور ایئر کموڈور عمر، ایئر مارشل عامر، ایئر مارشل ابرار، ایئر مارشل طارق ضیاء، ایئر مارشل علی، ونگ کمانڈر سلیمان، سابق ایئر مارشل جنرل (ر) شاہد ذوالفقار، ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ، سی وی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 بیس کمانڈر لاہور ایئر کموڈور عمر نے تقریب کے حاضرین کو ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کے تمام مراحل اور طبی سہولیات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب اور چیف آف ایئر سٹاف نے ڈائیگناسٹک سنٹر کے افتتاح کے بعد پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کا بنیادی حق ہے، حکومت پنجاب پاکستان ایئر فورس ہسپتال میں ہر قسم کی تکنیکی خدمات کی پیش کش کرتی ہے۔