یکم اکتوبر سے تجاوزات کے خلاف سخت گیر مہم شروع ہو گی: علیم خان

یکم اکتوبر سے تجاوزات کے خلاف سخت گیر مہم شروع ہو گی: علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کا اجلاس، صوبے بھر میں یکم اکتوبر سے تجاوزات کے خلاف سخت گیر مہم شروع کرنے کا فیصلہ، عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ کسی ضلع میں کسی قسم کے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، تمام اضلاع کو روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین کیا۔ چیف سیکرٹری نے 5 نکاتی ایجنڈے پر ضلعی انتظامیہ کو تفصیلی ہدایات دیں۔ سینئر وزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام اضلاع کے انتظامی افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں یکم اکتوبر سے تجاوزات کے خلاف سخت گیر مہم شروع ہو گی۔ کسی ضلع میں کسی قسم کے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد کے لئے افسران اپنا کردار ادا کریں۔ عبدالعلیم خان نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچیں اور قانون کا راستہ اختیار کریں۔ آئندہ دو ہفتے ہر ضلع کی انتظامیہ کی کارکردگی کا امتحان ہے۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ 100روزہ پلان میں پنجاب کے 15 اہم شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام میں گراس روٹ لیول پر ترقیاتی کام ہوں گے۔ پنجاب تمام شعبوں میں سبقت لے گا، عملی اقدامات کریں گے۔ 100 روزہ پلان میں تعلیم، صحت، بلدیات، سپورٹس، ویمن ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔ انڈسٹری، زراعت، لایوسٹاک، لیبر اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں بھی اہم پیش رفت کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer