’’پاکستان کی سا لمیت اور بقاء سے بڑھ کر ہمیں کوئی چیز عزیز نہیں‘‘

’’پاکستان کی سا لمیت اور بقاء سے بڑھ کر ہمیں کوئی چیز عزیز نہیں‘‘

ْ قذافی بٹ : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی گورنر ہاؤس میں ملاقات، کور کمانڈر لاہور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے وطن کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں قومی و صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کسی بھی غیر ملکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے جس بہادری اور دلیری سے دہشت گردوں کو شکست دی ،اس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔  پاکستان کی سا لمیت اور بقاء سے بڑھ کر ہمیں اور کوئی چیز عزیز نہیں ، پاک فوج اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ۔