(جنید ریاض) ٹیوشن پڑھانے والے اساتذہ ہوجائیں ہوشیار خبردار!! ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور میں قائم 5 ہزار سے زائد ٹیوشن سنٹرز کو فوری رجسٹرڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اکیڈمیز کے بعد اب غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سنٹرز کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور میں قائم 5 ہزار سے زائد ٹیوشن سنٹرز کو رجسٹر ڈکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ زونل ہیڈز کو ٹیوشن سنٹرز کا سروے مکمل کرکے انھیں رجسٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ ٹیوشن سنٹرز کو رجسٹر کرکے انہیں اکیڈمی کا درجہ دیا جائے گا، لاہور میں 3 سے 5 مرلہ کے گھروں میں ہزاروں غیر رجسٹر ٹیوشن سنٹرز قائم ہیں۔ مذکورہ ٹیوشن سنٹرز میں میٹرک پاس اساتذہ بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔
نسیم زاہد نے بتایا کہ رجسٹرڈ اکیڈمیز میں صرف تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہی پڑھانے کی اجازت ہوگی۔