سٹی42: بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات میں میٹا کے ذمہ دار عہدیدار نے پاکستانی بچوں کی فون سے چمٹے رہنے کی بد عادت سے عاجز والدین کے لئے خوشی کی خبر بتائی ہے کہ اب بچوں کا انسٹاگرام ایک گھنٹے بعد خود بخود بند ہو جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری سے میٹا پلیٹ فارم ان کارپوریشن کے وسطی و جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر صارم عزیز نے آج ملاقات کی اور ان کو میٹا کی بچوں کے لئے خصوصی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو انسٹاگرام Teen اکاؤنٹس کے بچوں کے تحفظ کے خاص فیچرز سے آگاہ کیا اور میٹا آڑٹیفیشل انٹیلیجنس پر بھی بریفنگ دی۔
میٹا پلیٹ فارم ان کارپوریشن کے وسطی و جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر صارم عزیز پاکستان کے سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کے لئے اپنے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں بلاول بھٹو کی رہائش گاہ پر آئے تھے۔

ملاقات میں وفد کے ارکان نے بلاول بھتو کو میٹا کے کاموں کے متعلق اوور ویو دیا اور خاص طور سے بچوں کو سوشل میڈیا میں خطرناک ایکسپوژر سے بچانے کے لئے میٹا کی ایفرٹس کے متعلق آگا کیا۔ میٹا نے اپنے پلیٹ فارم انسٹا گرام سے بچوں کے لئے زیادہ محفوظ سوشل انوائرنمنٹ فراہم کرنے کی جس کوشش کا آغاز کیا ہے اسے بلاول بھتو نے پسند کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کو میٹا کے وفد نے بتایا کہ بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس میں نہ صرف پیغام بھیجنے کے معاملے میں کئی پابندیاں ہوں گی بلکہ نامناسب الفاظ خود فلٹر ہوجائیں گے۔
بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو استعمال کرنے کے ضمن میں وقت کی پابندی ہوگی اور انسٹاگرام استعمال کرنا شروع کرنے کے ایک گھنٹے بعد ایپ از خود بند ہو جائے گی، بند ہونے سے پہلے استعمال کرنے والے کو ایپ کچھ دیر میں بند ہونے کا پیغام آجائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری اور میٹا کے وفد کے درمیان ملاقات میں اے آئی سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے بھی تجاویز زیر غور آئیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا، پاکستان کی نوجوان نسل اے آئی کی بدولت آنے والی تبدیلیوں کو ذمہ داری سے قبول کررہی ہے۔
پاکستان کے نوجوان ڈیجیٹل عہد کا سامنا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا، بچوں کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے حفاظت پر زور دینے والے فیچرز کا سامنے آنا، بچوں کی تربیت سے متعلق فکرمند والدین کے لئے ایک خوشی کی خبر ہے۔