ویب ڈیسک : ایکس اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے پر اس کے لاک آؤٹ ہونیکا خطرہ بڑھ گیا۔
ایکس پلیٹ فارم جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، اب اپنے پرانے ڈومین کو ریٹائر کر رہا ہے۔یعنی ٹوئٹر کو باضابطہ طور پر ریٹائر کیا جا رہا ہے اور ایسا ایک انتباہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔اگر آپ نے جلد اپنے اکاؤنٹ کی سکیورٹی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ نہ کیا تو وہ لاک آؤٹ ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں کافی تبدیلیاں کیں اور اس کا نام بھی بدل کر ایکس رکھ دیا۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ جس نے بھی اپنے ہارڈ وئیر سکیورٹی کیز یا پاس کیز کو ٹوئٹر ڈاٹ کام سے منسلک کیا ہوا ہے، انہیں اسے بدل کر نئے ایکس ڈاٹ کام ڈومین سے منسلک کرنا ہوگا۔اس کے لیے صارفین کے پاس 10 نومبر کا وقت ہے اور اس کے بعد اکاؤنٹس کو عارضی طور پر لاک کر دیا جائے گا۔
By November 10, we’re asking all accounts that use a security key as their two factor authentication (2FA) method to re-enroll their key to continue accessing X. You can re-enroll your existing security key, or enroll a new one.
— Safety (@Safety) October 24, 2025
A reminder: if you enroll a new security key, any…
ایکس نے زور دیا کہ یہ اقدام کسی سکیورٹی مسئلے یا ہیکنگ حملے کے باعث نہیں کیا جا رہا بلکہ پلیٹ فارم کے ڈومین میں تبدیلی کے لیے ضروری ہے تاکہ ٹوئٹر کی آخری نشانی کو بھی ختم کیا جاسکے۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی سے یوبی کیز اور پاس کیز استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوں گے اور دیگر 2 ایف اے طریقہ کار استعمال کرنے والے افراد پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔یعنی بیشتر صارفین کو تو اس تبدیلی کا علم ہی نہیں ہوگا۔
مگر جو افراد فزیکل سکیورٹی جیسے یوبی کیز یا پاس کیز کو لاگ ان کے لیے استعمال کرتے ہیں، انہیں اس وقت مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جب وہ مقررہ تاریخ تک ان کیز کو ایکس ڈاٹ کام سے منسلک نہیں کرتے۔
اس کے لیے ایکس اوپن کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی، سکیورٹی، اکاؤنٹ access اور پھر ٹو فیکٹر authentication میں جاکر اپنی محفوظ تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا لاگ ان ٹوئٹر ڈاٹ کی بجائے ایکس ڈاٹ کام سے منسلک ہو۔