ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان

آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احسن عباسی: آٹے کی سرکاری قیمتوں اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق برقرار ہے۔

محکمہ خوراک کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت 98 روپے مقرر ہے جبکہ بازار میں یہ 140 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح فائن آٹے کی سرکاری قیمت 104 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے مگر ریٹیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمتوں میں استحکام اور مؤثر نگرانی کے لیے فوری اقدامات کرے۔