اشرف خان : عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہوگیا ہے۔ ایک دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ایک تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے پر آگیا۔ دس گرام سونا 12 ہزار 3 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 140 ڈالر کمی کے بعد 3,940 ڈالر فی اونس تک گر گئی۔
گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے ریٹ 4080 ڈالر فی اونس تھے، اور مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کا ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب صرافہ مارکٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں6ہزارروپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خالص 24قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار روپے کا ہوگیا، 22قیراط فی تولہ سونا 3لاکھ 85 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام تولہ چاندی 6500 روپے کی ہوگئی ہے۔