ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں، اُن کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور رسمِ قل آج ہوگی۔

 مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور رسمِ قل آج دوپہر ڈھائی بجے فاضل جج کی رہائش گاہ جی او آر ون لاہور میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ ظہر جامع مسجد نمبر 8، گولف روڈ، جی او آر ون (G.O.R-I)، لاہور میں ادا کی گئی۔اُن کے  اہل خانہ، دوستوں اور قانونی برادری کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جسٹس مزمل اختر شبیر لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج ہیں، انہوں نے خواتین کے حقوق، جائیداد کے تنازعات، بچوں کی حوالگی اور دیگر اہم قانونی مسائل پر کئی اہم فیصلے دیے ہیں۔