ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ : رانا ثنا اللہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

لانگ مارچ : رانا ثنا اللہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: Rana Sana Ullah Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اب ہر برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنا ہے۔ عمران خان کے ہر پروپیگنڈے کا فوری جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والوں کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے آئندہ کوئی ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی پر عمران خان کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، تحریک انصاف جس پر الزام لگائیں گے وہ خود سامنے آکر جواب دےگا کیونکہ  ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اداروں میں کام کرنے والے افراد کا تحفظ کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک کو افراتفری میں لےکر جاناچاہتےہیں، وہ اپنے ہر بندے کو ننگا کردیتے ہیں ہرکسی سے جنسی تشدد کروادیتے ہیں، عمران خان کو پتا نہیں کیا ہے کہ وہ اپنے ہر بندے کو ننگا کرکےجنسی تشدد کا کہہ رہے ہیں۔ عمران خان جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں اس کا فوری جواب دیا جائے گا۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ سچ کو جھوٹ کے مقابلے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے سامنے آنا چاہیے اور اب سے جب بھی کوئی کردار فتنہ گری کرے گا ان کے مقابلے کیلئے سچ پیش کیا جائےگا۔