ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر  

میٹرو بس،سروس ،معطل،لانگ مارچ،سٹی42
کیپشن: Metro bus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میٹرو بس سروس کو معطل کر دیا گیا۔ میٹرو بس سروس کو ساڑھے 12 بجے مکمل بند کرنا شروع کیا گیا۔

  میٹرو بس سروس کی خالی بسیں شاہدرہ سے گجومتہ جا رہی ہیں۔ میٹرو بس سروس لانگ مارچ کے پیش نظر تاحکم ثانی بند رہے گی۔

  ادھر لانگ مارچ کیلئے پولیس زبردستی لٹن روڈ مارکیٹ بند کرانے لگی۔ لٹن روڈ کے تاجران پولیس کے رویے پر غم و غصے سے دوچار ہے۔ ایس ایچ او لٹن روڈ زبردستی مارکیٹ بند کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں، جب لانگ مارچ شام کو گزرے گا خود بند کر دیں گے۔