ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا: شیخ رشید کی نئی پیشگوئی

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورز کرانے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر  اپنے ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہے ہیں، نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا۔ میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا جمعہ کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ  میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے،غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہےکمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دےگا،اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنے کی جگہ نہیں ملےگی۔