ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے لانگ مارچ میں عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا

حکومت نے لانگ مارچ میں عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا
کیپشن: PTI Long March
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق خط لکھ کر اس سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

خط کے مطابق، ’آئین کے آرٹیکل 148 (1) کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عمل درآمد کا پابند ہے۔ آرٹیکل 149 (4) کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔ تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں۔ سرکاری ملازمین آئین کے تحت فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں۔‘وزارت داخلہ نے کہا کہ کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی قیمت پر ریاستی آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہوگی۔

خط میں کہا گیا کہ صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کی لانگ مارچ میں عدم شرکت کو یقینی بنائیں، لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عمل درآمد کریں، پی ٹی آئی نے 28 اکتوبر کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔