مظاہرین سڑکیں خالی کریں، پھر مذاکرات ہوں گے، فواد چودھری

fawad chaudhary information minister
کیپشن: fawad chaudhary
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین  نے کہا ہے کہ واضح کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنیوالے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کا کہنا تھا کہ  محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کیخلاف دھشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔ سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے ماضی میں پیشکش پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی نےسیاسی تحریکیں چلائی ہیں یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں۔ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔۔