ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی کے تنازع پر خاتون قتل، لواحقین کا میت سڑک پر رکھ کر احتجاج

Women Murder
کیپشن: Women Murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر ڈار) پراپرٹی کے تنازع پر خاتون کاقتل، لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر مین سکیم موڑ چوک بلاک کر دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کھلے عام دھندناتے پھر رہے ہیں، کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

لواحقین کے مطابق شاہ نور کچی آبادی کی رہائشی مقتولہ کو ایک ہفتہ پہلے پراپرٹی کے تنازع پر ملزم کالو پٹھان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد خاتون کو تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک ہفتے بعد خالق حقیقی سے جا ملی، مقتولہ کے رشتے داروں پر بھی ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئے۔

لواحقین نے مقتولہ کی میت سکیم موڑ ملتان روڈ پر رکھ کر روڈ بلاک کر دی اور احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے میں مختلف حیلے بہانوں سے تاخیر کی، ملزمان کھلے عام دھندناتے پھر رہے ہیں، کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، ملزمان کی طرف سے کیس واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عمران قمر ملزمان کے ساتھ ملا ہوا ہے اور انکی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer