مریم نواز کی آج سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟

مریم نواز کی آج سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی آج سالگرہ ہے، لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے مبارکبادیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے، #HBDMaryamNawazٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج  اپنی سالگرہ منارہی ہیں جنہوں نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ مریم نواز 28اکتوبر 1973 میں پیداہوئیں، 2013 میں اپنے والد میاں نواز شریف اور بعد ازاں ضمنی انتخابات میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی انتخابی مہم بھی چلائی۔

مریم نواز 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں 127 اورپی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار تھیں تاہم عدالت سے نااہل ہونے کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز چئیر پرسن آف شریف ٹرسٹ، شریف میڈیکل سٹی اور شریف ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کےعہدوں پر بھی فائز رہیں۔

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پشاور میں افسوسناک واقعے کے باعث مریم نواز کی سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بذریعہ ہوائی جہاز لاہور سے کوئٹہ جارہی تھیں کہ دوران پرواز  جہاز میں مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تھا ،کیپٹن(ر) صفدر، مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید اور دیگر رہنما بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے، مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب کیلئے پکچر کیک کا خصوصی اہتمام کیاگیاتھا۔

Sughra Afzal

Content Writer