کورونا وائرس کی دوسر ی لہر ،پھر پابندیاں لگانےپر غور

کورونا وائرس کی دوسر ی لہر ،پھر پابندیاں لگانےپر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سر اٹھارہی ہے،روز بروز مریضوں کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے حکومت نے کوششیں شروع کردی ہیں۔ایک بار پھر مزید پابندیا ں لگائی جانے کا امکان ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 6 ہلاکتوں کے بعد وائرس سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 745 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایک دن میں کورونا کے 773 نئے مریض سامنے بھی آئے ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہےکہ کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہاہے جب کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق کورونا وباکی دوسری لہر کی وجہ سے پابندیوں کو سخت کرنا ناگزیر ہوتا جارہا ہے،کاروباری سرگرمیوں اور تقریبات کے اوقات کار میں کمی کے لیے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹرعطا الرحمان نے شادی ہالز اور اجتماعی والی جگہوں پر جانے کیلئے ماسک کا استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاط ابھی بھی بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں 400 فیصد اضافہ ہو ا،کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر 800 کے قریب کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں ۔ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہاکہ کورونااگلے سال تک ہمارے ساتھ چلے گا،پہلی لہر میں لوگوں کو علامات کے بغیر ہی کورونا ہوا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer