ہندو کمیونٹی نے دیوالی کا تہوار جوش وخروش سے منایا

ہندو کمیونٹی نے دیوالی کا تہوار جوش وخروش سے منایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان الیاس ) مال روڈ نیلا گنبد بلمک مندر میں ہندو کمیونٹی نے دیوالی کے تہوار کو پرجوش طریقے منایا۔ ہندو کمیونٹی نے دیوالی میں دیے روشن کئے اور پھلجھٹریاں بھی چلائیں۔

نیلا گنبد بلمک مندر میں ہندو کمیونٹی نے دیوالی کا تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا۔ دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی نے رنگولی بنانے کے ساتھ دیے روشن کیے اور پھلجھڑیاں بھی چلائیں۔ ہندو کمیونٹی نے دیوالی کی مناسبت سے اپنی رسومات بھی ادا کیں۔

ہندو کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ان کو خوشی ہے کہ ان کی خوشیوں میں سکھ، مسلم، عیسائی سبھی مذاہب کے لوگ موجود ہیں۔ پاکستان میں تمام مذاہب کو ان کی مذہبی آزادی ہے اور تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔