ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے چار اضلاع میں اسکول اب صبح 9 بجے کھلیں گے۔مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی کے اسکولوں پر اطلاق ہوگا۔
ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن تمام اضلاع کو بھجوا دیا۔ اسکول سربراہان کو پابندی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلاس کا دورانیہ 5 منٹ کم کیا جا سکے گا، دھند کے خاتمے تک نیا ٹائم ٹیبل نافذ رہے گا۔
اعلامیے میں تمام اسکولوں کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے تحفظ کے پیشِ نظر فیصلہ جاری کیا گیا۔