جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن نےسال2026میں ٹیچرزلائسنسگ کےاجراکافیصلہ کر لیا گیا۔
سرکاری اورپرائیویٹ دونوں اساتذہ کیلئےلائسنس لینالازمی ہوگا،ٹیچرلائسنس کی سمری منظوری کیلئےصوبائی کابینہ کوبھجوائی جائےگی۔
عارضی اساتذہ کےکنٹریکٹ میں اضافہ بھی لائسنس کی بنیادپرہوگا،ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا،ٹیسٹ پاس کرنے والے ہی تدریسی لائسنس حاصل کرسکیں گے۔
ٹیچنگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ کی ذمے داری پیکٹاء کے ذمہ ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ تدریسی معیاربہتربنانےکیلئےلائسنسنگ سسٹم متعارف کروایاجارہا ہے۔