ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور : پولیس افسران کیلئے گرین سگنل پروٹوکول ختم، اب ٹریفک سگنلز پر رکنا ہوگا

 لاہور : پولیس افسران کیلئے گرین سگنل پروٹوکول ختم، اب ٹریفک سگنلز پر رکنا ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:  لاہور میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لیے پولیس افسران کے لیے خصوصی گرین سگنل پروٹوکول ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے علاوہ تمام پولیس افسران کو اب ٹریفک سگنلز پر معمول کے مطابق رکنا ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک اور سی ٹی او اظہر وحید نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گرین سگنل پروٹوکول مکمل طور پر ختم کر دیا جائے اور کسی بھی پولیس افسر کے لیے ملحقہ روٹس پر ٹریفک نہ روکی جائے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اب ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز دیگر شہریوں کی طرح ٹریفک سگنلز پر انتظار کریں گے اور غیرضروری پروٹوکول فراہم نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے یہ پیغام تمام سرکل افسران کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صرف آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کی موومنٹ کے دوران سکیورٹی انتظامات کے تحت غیرمعمولی روٹ فراہم کیا جائے گا۔