ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے حملے جاری, مزید 75 مریض ہسپتالوں میں داخل

 ڈینگی کے حملے جاری, مزید 75 مریض ہسپتالوں میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: شہر بھر میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 75 مریض ہسپتالوں میں داخل، بخار میں مبتلا 90 مریض بدستور زیر علاج ،مچھروں کی افزائش بھی جاری جبکہ مزید 42 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔

موسم میں واضح تبدیلی کے باوجود لاہوریوں کو ڈینگی وائرس سے چھٹکارا نہ مل سکا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 75 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 90 مریض زیر علاج ہیں جبکہ دوسری جانب مچھروں کی افزائش بھی نہ تھم سکی اور مزید 42 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا ۔