پاکستانی کرکٹرز سے رشوت لینے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار

پاکستانی کرکٹرز سے رشوت لینے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے علاقے نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ میں قومی کھلاڑیوں عامر یاسین اور صہیب مقصود سے رشوت لینے والے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نے رشوت لینے والے چار پولیس اہلکاروں کو  ڈسمس کردیا، ساتھ ہی غفلت برتنے پر ایس ایچ او سکرنڈ عبدالحمید آرائیں اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا۔ 

قومی کھلاڑیوں سے رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں لاکپ کردیا گیا۔ 

واضح رہے کہ نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ میں پولیس نے قومی کھلاڑیوں سے 8 ہزار رشوت طلب کی۔ جس کے بعد عامر یاسین اور صہیب مقصود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر شکایت کرتے ہوئے ان پولیس اہلکاروں کے بارے میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے ہمیں روکا اور رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے 8000 روپے ہتھیا لیے۔