سونے کی اونچی اڑان جاری، قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی اونچی اڑان جاری، قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونے کی اونچی اڑان جاری، ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں  اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1100 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔

943 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ  ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہو گیا۔

 عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔