(ویب ڈیسک) معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 408 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔