سکولوں کی بندش، وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان  

Education minister
کیپشن: Shafqat Mehmood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہا ہے کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کوشاں ہے، ہماری کوشش ہے کہ سکول بند نہ کریں جبکہ امتحانات وقت پر لینے کافیصلہ کیا ہے۔

گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ دعا ہے کہ اس طرح کے مزید ٹورنامنٹ ہوتے رہیں، کھیل کے میدان آباد ہونے سے صحت مندمعاشرتی سرگرمیاں جنم لیتی ہیں، جسمانی ورزش کے حوالے سے گالف کے کھیل کی بڑی اہمیت ہے۔

 شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب پورے ملک میں ہوگا،کورونا میں پاکستان نے اچھی حکمت عملی اپنائی جبکہ صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔