ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان وزارت خزانہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں  کمی کی نوید سنادی

Petrol
کیپشن: Petrol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے عوام کو اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں  کمی کی نوید سنادی۔

گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی جو کل قیمت کا 11.5 فیصد بنتی ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 72 اعشاریہ 91 ڈالرز تک گر گئی، قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جوکہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ ری ٹویٹ کیا، ٹویٹر پر شیئر کیے گئے کلپ کے کیپشن میں مزمل اسلم نے لکھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر  72.91 ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں 15 دسمبر سے دکھائی دے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer