پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

 پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی کےاجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں محکمہ مواصلات وتعمیرات سے متعلق سوالات کیےجائیں گے۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے، آج اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز سے متعلق بھی جوابات دیئےجائیں گے، سرکاری  کارروائی میں  4آرڈیننسزمیں توسیع کی جائے گی۔

آرڈیننس ترمیم مقامی حکومت پنجاب، آرڈیننس ترمیم ایگر یکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، آرڈیننس ترمیم ویلج پنچایت ونیبر ہڈ کونسلیں پنجاب اور آرڈیننس دوسری ترمیم مقامی حکومت پنجاب میں بھی توسیع کی جائے گی۔

ریونیو وصولیوں کےاکاؤنٹس، پبلک سیکٹر کمپنیز کی اکاؤنٹس آڈٹ رپورٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن پنجاب اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer