اسرار خان: پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال 12 ہزار 679 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مختلف اضلاع میں گرفتار ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 12 ہزار 278 مقدمات درج کیے گئے کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 773 کلو 98 گرام ہیروئن، 158 کلو 65 گرام افیون اور 6514 کلو 418 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق ایک لاکھ 90 ہزار 566 لیٹر شراب اور 27 ہزار 309 لیٹر بھنگ بھی قبضے میں لی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور ریجن سے 1297، شیخوپورہ سے 577، گوجرانوالہ سے 1688، گجرات سے 1067 اور راولپنڈی ریجن سے 786 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔
اسی طرح سرگودھا ریجن سے 498، فیصل آباد سے 2674، ملتان سے 1530، ساہیوال سے 736، ڈی جی خان سے 832 جبکہ بہاولپور ریجن سے 994 منشیات فروش قانون کی گرفت میں آئے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔