ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹے مقدمات کیلئے خصوصی سماعتوں کا فیصلہ، عید پر بھی ٹربیونلز فعال

اسٹے مقدمات کیلئے خصوصی سماعتوں کا فیصلہ، عید پر بھی ٹربیونلز فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: ایف بی آر کے دفتری اوقات اور زیر التوا مقدمات کے پیش نظر اسٹے کیسز کی خصوصی سماعتوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اپیلیٹ ٹربیونل اِن لینڈ ریونیو نے زیر سماعت اسٹے درخواستوں پر فوری فیصلوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ عید کے تیسرے روز بھی اسٹے مقدمات کی سماعت جاری رہی۔

حکام کے مطابق ملک بھر کے تمام ٹربیونل اسٹیشنز پر کم از کم ایک ڈویژن بینچ جمعہ 29 مئی کو بھی مقدمات کی سماعت کرے گا۔

چیئرمین اپیلیٹ ٹربیونل اِن لینڈ ریونیو کی منظوری سے تمام ممبران کو زیر سماعت اسٹے درخواستوں پر جلد فیصلے مکمل کرنے اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

تمام ٹربیونل دفاتر کو احکامات پر عملدرآمد، اجرا اور بروقت ترسیل یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے جبکہ جاری شدہ احکامات ٹیکس دہندگان اور متعلقہ محکمہ دونوں کو ایک ہی روز فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے زیر التوا ٹیکس مقدمات میں فوری ریلیف، قانونی عمل میں تیزی اور عدالتی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔