عابد چوہدری : سبزہ زار پولیس نے قربانی کے جانور چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے قربانی کے جانور ، نقدی اور واردات میں استعمال لوڈر رکشہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قربانی کے جانور چوری کیے تھے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 چھترے، 2 لاکھ روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ بھی برآمد کر لیا تحقیقات کے دوران ملزم ساجد سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا جس کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ساجد اور احسان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔