ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا لاہور کی ٹیمیں عید کے تینوں روز فیلڈ میں متحرک رہیں گی، وائس چئیرمین واسا

 واسا لاہور کی ٹیمیں عید کے تینوں روز فیلڈ میں متحرک رہیں گی، وائس چئیرمین واسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  عیدالاضحیٰ کے موقع پر واسا لاہور نے شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو بلا تعطل فعال رکھنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام ادارے ون یونٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ واسا لاہور کی ٹیمیں عید کے تینوں روز فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔

چودھری شہباز نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور پنجاب ڈرینز کی صفائی سمیت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عید کے تینوں ایام میں صوبہ بھر میں مثالی انتظامات نظر آئیں گے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ عید کے پہلے اور دوسرے روز بھی شہر میں واٹر سپلائی بلا تعطل جاری رکھی جائے گی جبکہ سیوریج سسٹم کو مکمل فعال رکھنے کیلئے خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے پیش نظر واسا لاہور کی ڈی سلٹنگ مہم بھی مسلسل جاری رہے گی تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے مسائل سے بچا جا سکے۔