ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ تیز، تمام غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم

 صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ تیز، تمام غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں شہر بھر میں جاری صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کنٹرول روم میں 11 مختلف محکموں کے افسران اور عملہ فرائض سرانجام دے رہا ہے جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر بھر کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے  ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے بتایا کہ عید کے پہلے روز موصول ہونے والی تمام شکایات کو فوری کارروائی کرتے ہوئے حل کر دیا گیا جبکہ شہر بھر سے 130 غیر قانونی مویشی منڈیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے گلی محلوں سے آلائشوں کی فوری منتقلی یقینی بنائی جائے اور قربانی کے بعد پیدا ہونے والے تعفن کے خاتمے کیلئے باقاعدہ سپرے کیا جائے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم میں موصول ہونے والی ہر شکایت پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے جبکہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے باعث فیلڈ آپریشنز کی کارکردگی مزید مؤثر ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ عید کے دوسرے روز بھی فیلڈ آپریشنز کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔