سٹی 42: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھسین گاؤں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ بھی موجود تھے سلمان اکرم بٹ،بشارت علی،رانا اصغر،زوہیب بٹ سمیت علاقہ مکینوں کثیرتعداد شریک ہوئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا وزیر اعلی مریم نواز کا شکر گزار ہوں،مریم نواز نے کہا تھا کوئی گلی اور سیوریج کا مسئلہ نہیں رہے گا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق یوم تکبیر پر بات کرتے ہوئے کہا 28 مئی پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں،مودی نے حملے کے دوران نیلم جہلم کو نشانہ بنایا،افواج پاکستان نے حملے کا بھرپور جواب دیا،آج افواج پاکستان اور حکومت کی وجہ سے قوم کا سر فخر سے بلند ہے،پاکستان لڑائی نہیں چاہتا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،پاکستان نے فالس آپریشن کی شفاف تحقیقات کا کہا تھا لیکن بھارت رضا مند نہیں ہوا کیونکہ یہ ایک ناکام سازش تھی،پاکستان نے بھارت کو شکست دی، 28 مئی کو نواز شریف نے دھماکہ نہ کیا ہوتا تو شاہد ہم لڑائی نہ جیت پاتے،دو ملک ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو حل کر سکتے ہیں،مسئلہ کشمیر پھر سے اجاگر ہو گیا ہے، دنیا کا ہر ملک کشمیر کا حل چاہتا ہے،بلوچستان کے عوام بھی افواج کی مدد کررہے ہیں، چند سو لوگ پیسوں کی لالچ میں دشمن ممالک سے ہدایت لیتے ہیں