ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرد آلود طوفان اور بارش کا امکان، الرٹ جاری

جنوبی پنجاب اور سندھ میں گرد آلود طوفان اور بارش کا امکان، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں گرد آلود طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، بہاول نگر اور گرد و نواح میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور، حیدرآباد اور گردونواح میں کہیں کہیں بارش یا گرج چمک کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ عوام موسم کی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔