ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ، ملزمان لاکھوں نقدی چھین کر فرار

 قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ، ملزمان لاکھوں نقدی چھین کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ  والدہ بازار جارہی تھیں کہ اس دوران ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔ 

حسن علی کے بھائی خرم نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والے دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔